the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
سالارملت سلطان صلاح الدین اویسی ؒ اسپورٹس کامپلکس میں مزید سہولت
اسکیٹنگ رنگ کا جناب محمد معظم خان رکن اسمبلی نے افتتاح کیا
حیدرآباد۔31۔دسمبر (اعتمادنیوز) پرانے شہر میں نوجوانوں کو اسپورٹس کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی سہولت کیلئے چندو لال بارہ دری میں بلدیہ کی طرف سے تعمیر کردہ وسیع و انتہائی عصری سالارملت سلطان صلاح الدین اویسی ؒ اسپورٹس کامپلکسمیں مزید سہولتیں فراہم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے نوجوانوں کے حوصلوں میں اضافہ ہوا اور شایقین اسپورٹس بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔ آج اسکیٹنگ رنگ کا جناب محمد معظم خان ایم ایل اے (مجلس) حلقہ بہادر پورہ نے افتتاح کیا۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے متعلقہ کارپوریٹر (مجلس) جناب ایم اے غفار (دودھ باولی ڈویژن) کے علاوہ مسرس محمد مبین کارپوریٹر(مجلس) رنمست پورہ ڈویژن‘ محمد سلیم نمائندہ کارپوریٹر(مجلس) جہاں نمااور مسٹر پریم راج ڈائرکٹر اسپورٹس گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے شرکت کی۔ اس موقع پر سید اقبال ‘ محمد شاکر انچارج کے علاوہ جناب



مجتبیٰ کوچ اسکیٹنگ بھی موجود تھے۔ اسپورٹس کامپلکس میں جو 5کروڑ روپے کی لاگت سے G+2 تعمیر کیا گیا ہے پہلے ہی سے اس میں سوئمنگ پول‘ کے علاوہ کمسن بچوں کیلئے علیحدہ سوئمنگ پول‘ بیاڈ منٹن ‘ جوڈو‘ جم (مرد و خواتین کیلئے علیحدہ علیحدہ )‘ شطرنج‘ باکسنگ‘ کیرم کے شعبہ قائم ہیں۔ افتتاح کے موقع پر بچوں نے اسکیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ جناب محمد معظم خان ایم ایل اے نے کہا کہ سالارملت سلطان صلاح الدین اویسی ؒ سینئر پارلیمنٹرین و سابق صدر مجلس نے پرانے شہر کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کیا کرتے تھے تاکہ اس علاقہ کے نوجوانوں بھی اپنی صلاحیتوں کا بھر پورمظاہرہ کریں۔ نقیب ملت بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی صدر مجلس کی کاوشوں سے انتہائی عصری اور عظیم الشان سالارملت سلطان صلاح الدین اویسی ؒ اسپورٹس کامپلکس 5کروڑ روپے سے تعمیر کیا گیا جو انتہائی وسیع اور بے مثال ہے۔ اس تقریب میں ابتدائی مجالس کے عہدیداراور کارکنوں نے بھی شرکت کی جن میں مسرس محمدعبیداﷲ‘ طاہر خان‘ احمد خان‘ محمد عمران حسینی پاشاہ‘ سید سمیر‘ اسمٰعیل قالو‘ سید اکبرابو‘ علیم‘ صادق‘ سید کلیم‘ محمد قادر خان‘ محمد علی ‘ فاروق اور رحیم شامل ہیں ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.